Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کب تک سست روی کا شکار رہے گی؟ پی ٹی اے نے بتا دیا

نیا مسئلہ سب میرین میں خرابی کا بتایا گیا ہے، رپورٹ
شائع 29 اگست 2024 02:08pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستان میں انٹرنیٹ کا مسئلہ گزشتہ کئی ماہ سے چل رہا جس سے آن لائن کام کرنے والے صافین شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔

پاکستانی فری لانسرز شدید پریشانی کا شکار ہیں جو آن لائن کما کر اپنے اہلخانہ کا پیٹ پال رہے ہیں۔

ملک میں ایکس پلیٹ فارم پہلے ہی بند ہے، اور اب دیگر سوشل میڈیا ایپلیکشنز بھی سست روی کا شکار ہو رہی ہیں۔

انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر پی ٹی اے کے مختلف بیانات سامنے آتے رہے جن میں عوام کے بے جا وی پی این کے استعمال، ویب مینجمنٹ سسٹم کی اپ گریڈیشن، مبینہ فائر وال شامل تھے اور اب ایک نیا مسئلہ سامنے آیا جو سب میرین کیبل فالٹ کا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کی اکتوبر کے اوائل تک مکمل بحالی ممکن نہیں ہو پائے گی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ سات سب میرین کیبلز میں سے دو میں خرابی ہے جن میں سب میرین کیبل اے اے ای-1 اور ایس ایم ڈبلیو 4 کیبل شامل ہیں۔

بی بی سی کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔ سب میرین کیبل اے اے ای-1 کی مرمت کر دی گئی ہے، اور اس سے انٹرنیٹ کی صورتحال مزید بہتر ہو گی۔

پی ٹی اے کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب گذشتہ ہفتے پاکستان کے ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز کی جانب سے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کو انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنے کے حوالے سے خط لکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پی ٹی اے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کی جانب سے اس سے قبل 21 اگست کو قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی میں بات کرتے ہوئے بھی سب میرین کیبلز کے مسائل دہرائے گئے تھے جن کی مرمت 28 اگست تک کرنے کا کہا گیا تھا۔

پاکستان

Submarine cable

Internet slow

fiberoptic cable