Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

خراب موسم: پی آئی اے کی آج کی 8 پروازیں منسوخ، 35 تاخیر کا شکار

کراچی دبئی، دمشق، مسقط، مدینہ، جدہ اور بغداد کی پروازوں کی آمد اور روانگی میں ڈیڑھ سے ڈھائی گھنٹے کی تاخیر
شائع 29 اگست 2024 12:44pm

خراب موسم کے باعث اسلام آباد اور کراچی سے قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کی آج 8 پروازیں منسوخ اور 35 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ملک میں حالیہ بارشوں کےباعث کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹ سے آج قومی ائیر لائن کی 8 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 35 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اسلام آباد کے مابین پی آئی اے کی پرواز پی کے 301، 368، کراچی اسکردو کے مابین پی آئی اے کی پرواز 455، 456 جبکہ اسلام آباد گلگت کی پی آئی اے کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 بھی منسوخ کردی گئی۔

کراچی میں دبئی، دمشق، مسقط، مدینہ، جدہ اور بغداد کی پروازوں کی آمد اور روانگی میں ڈیڑھ سے ڈھائی گھنٹے کی تاخیرسے مسافروں کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 کی روانگی میں سوا گھنٹہ تاخیر کی گئی ہے اور لاہور کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 302 تین گھنٹے کی تاخیر سے دن 11 بجے جائے گی۔

تیز آندھی کے باعث پی آئی اے کی 2 پروازیں لاہور میں لینڈ نہ کرسکیں

ادھر پی آئی اے کی لاہور کراچی کی پروازیں پی کے 304 اور 305 کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کی گئی ہے، لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 335 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی جبکہ لاہور مسقط کی پرواز پی کے 229 چار گھنٹے تاخیر سے دن سوا 2 بجے جائے گی۔

کراچی ائیرپورٹ پر بارش، چھوٹے طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا، لاہور سے بحرین کی پرواز پی کے 189 پونے 5 گھنٹے تاخیر سے رات ساڑھے 11 بجے جائے گی، لاہور اسکردو کی پرواز پی کے 251 تین گھنٹے، جدہ ای آر 801 دو گھنٹے، دبئی پی کے 216 ڈھائی گھنٹے جب کہ ریاض پی کے 274 سوا دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

اس کے علاوہ لاہور، شارجہ، دبئی، کویت، جدہ اور مسقط کی پروازوں کی آمد اور روانگی میں ڈیڑھ سے ڈھائی گھنٹے کی تاخیر رپورٹ ہوئی ہے، اسلام آباد مسقط آنے جانے کی پروازیں ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

کراچی میں آج تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بھی ہلکی و تیز بارش جاری، حادثات میں 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد کوالالمپور کی پرواز پی کے 894 تین گھنٹے، اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245 پونے دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی، پی آئی اے کی سیالکوٹ دمام کی پرواز پی کے 243 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے دوپہر ساڑھے 12 بجے روانہ ہوگی جب کہ ملتان سے جدہ کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 795 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔

karachi

PIA

PIA Flight

Karachi Rain

bed weather

FLIGHTS CANCELLED

flights delay