Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

سوات میں بنڑ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک اہلکار شہید

بنڑ چوکی پر نامعلوم افراد نے رات 4 بجے دستی بم سے حملہ کیا، ڈی پی او سوات
اپ ڈیٹ 29 اگست 2024 12:36pm

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مینگورہ میں بنڑ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات 4 بجے نامعلوم افراد نے مینگورہ میں بنڑ پولیس چوکی پر دستی بموں سے حملہ کیا، جس سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا تھا، دوران علاج رحمان اللہ نامی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا جبکہ دوسرازخمی اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہے۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر حملہ، ایک اہلکار شہید، ایس ایچ او سمیت 3 زخمی

لنڈی کوتل میں پولیس ناکے پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ پولیس کی مزید نفری بنڑ چوکی پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا

check post

terrorist attacks

Swat

check post attack

POLICE CHECKPOST