Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ویو پر خاتون ڈرائیور کی ڈبل کیبن گاڑی بے قابو ہوکر رکشے اور گاڑی سے ٹکرا گئی

حادثے میں رکشہ ڈرائیور معمولی زخمی، رکشے اور کار کو بھی معمولی نقصان پہنچا
شائع 29 اگست 2024 09:17am

کراچی کے ساحلی علاقے سی ویو پر خاتون ڈرائیور کی ڈبل کیبن گاڑی ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر رکشہ اور کار سے جا ٹکراگئی، حادثے میں رکشہ ڈرائیور معمولی زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سی ویو پر نشان پاکستان کے قریب ڈبل کیبن گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا گیا، جہاں ڈبل کیبن گاڑی بے قابو ہو کر رکشہ اور کار سے جا ٹکرائی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں رکشہ ڈرائیور معمولی زخمی ہوا اور رکشے کو بھی نقصان پہنچا جبکہ حادثے میں کار کو بھی معمولی نقصان پہنچا۔

کراچی: معروف صنعتکار کی قریبی عزیز کی بے قابو گاڑی نے کئی گاڑیاں روند ڈالیں، 2 افراد جاں بحق 4 زخمی

پولیس حکام کے مطابق ڈبل کیبن گاڑی خاتون چلارہی تھی، جس میں بیٹا بھی اس کے ہمراہ تھا تاہم حادثے میں خاتون اوراس کا بیٹا محفوظ رہے۔

درخشاں پولیس کے اہلکار اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

karachi

traffic accident

Road Accident

sea view