Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

ہم چاہیں گے تب ہی علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا سے جلسے کیلئے نکل سکے گا، فیصل کریم کنڈی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہماری مرضی کے بغیر جلسہ نہیں کرسکتے، گورنر خیبرپختونخوا
شائع 28 اگست 2024 11:11pm

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم چاہیں گے تب ہی علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا سے جلسے کے لیے نکلے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ ستمبر کا پی ٹی آئی کا جلسہ ہماری مرضی سے ہوگا، اگر ہم چاہیں گے تو علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا سے جلسے کے لیے نکلے گا۔

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی فہیم خان سعودی عرب میں گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ 22 اگست کی طرح 8 ستمبرکو بھی ناکام ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہماری مرضی کے بغیر جلسہ نہیں کرسکتے، علی امین گنڈا پور کی باتوں سے کبھی جلسہ نہیں ہوسکتا۔

لیگی قائد نواز شریف کا لندن جانے کا پلان

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ تحریک انصاف انتشار پارٹی بنتی جاری رہی ہے، پنجاب میں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔

cm kpk

Ali Amin Gandapur

Faisal Karim Kundi

governor kpk

8 September PTI Jalsa