Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بارش کے باعث چھوٹے طیاروں کو اڑنے سے روک دیا گیا

ایئر پورٹ پر فلائٹس آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، مینجر کراچی ایئر پورٹ
شائع 28 اگست 2024 04:00pm

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بارش کے دوران حد نگاہ میں کمی اور تیز ہوا کے باعث چھوٹے طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی اے اے کے فیصلے کے بعد تمام لائٹ ویٹ طیاروں کو شیلٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے تصدیق کی کہ سی اے اے کا فیصلہ بارش کے تناظر میں ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش کے دوران حد نگاہ میں کمی اور تیز ہوا کے سبب چھوٹے طیاروں کو فلائنگ میں مشکلات ہوتی ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ کے مینجر کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر فلائٹس آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

پاکستان

karachi

karachi airport