Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں بارشیں، تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دے دیا گیا

ڈپٹی کمشنرز تعلیمی اداروں میں تعطیل سے متعلق خود فیصلہ کر سکتے ہیں، مراسلہ
شائع 28 اگست 2024 02:21pm

سندھ میں بارشوں کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دے دیا گیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کا صوبے کے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ بارشوں سے پیدا صورتحال میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو ہو گا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ڈپٹی کمشنرز تعلیمی اداروں میں تعطیل سے متعلق خود فیصلہ کر سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنرز محکمہ تعلیم سے مشاورت کے بعد ضلع میں چھٹی کرانے کا مجاز ہو گا۔

فیصلہ سندھ بھر میں بارشوں سے پیدا صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

پاکستان

sindh