Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے بعد جمیعت علمائے اسلام الیکشن کمیشن کے ریڈار پرآگئی

الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمن کو کل طلب کرلیا ہے
شائع 28 اگست 2024 11:27am

پی ٹی آئی کے بعد جمیعت علمائے اسلام پاکستان الیکشن کمیشن کے ریڈار پرآگئی۔ الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمن کو انٹرا پارٹی الیکش نہ کرانے پر کل طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نےانٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پرجمیعت علمائے اسلام پاکستان کونوٹس جاری کردیا ، الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام پاکستان کوکل صبح دس بجے طلب کی اہے۔

ممبرنثاردرانی کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن کیس پرسماعت کرے گا۔ جمیعت علمائے اسلام پاکستان نےتاحال انٹراپارٹی الیکشن مکمل نہیں کیے اورنہ سرٹیفیکیٹ کمیشن میں جمع کروائے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی بڑی جماعت کوانٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پرانتخابی نشان سے محروم کردیاتھا۔

پاکستان

JUIF

Maulana Fazal ur Rehman

Election Commission of Pakistan (ECP)