Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسکول کی بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار

بچیوں کے شورمچانے پر ملزم فرار ہو گیا تھا، پولیس
شائع 28 اگست 2024 11:13am

لاہورمیں پولیس نے اسکول کی بچیوں سے نازیبا حرکات کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بچیوں سے نازیبا حرکات کے ملزم جاوید سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم اسکول سے واپسی پر بچیوں کو ہراساں کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق بچیوں کے شورمچانے پر ملزم فرار ہو گیا تھا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر کرائم سیل کے سپرد کردیا گیا۔

پاکستان

lahore

Child Abuse