Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلسطینی صدر محمود عباس سعودی عرب پہنچ گئے

محمود عباس آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے
شائع 27 اگست 2024 09:26am

فلسطینی صدر محمود عباس وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان، سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور دیگر حکام نے فلسطینی صدر کا استقبال کیا۔

محمود عباس آج سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ان کے دورے کا مقصد غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

Saudia Arabia

Saudi Crown Prince

Palestine

Muhammad bin Salman

Saudi Arab

Mahmoud Abbas

palestine president