Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کب لگے گی؟ ملازمین کا کیا ہوگا؟

وزیراعظم نے نجکاری شفاف بنانےکے لیے بڈنگ ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھانے کی ہدایت کی ہے، سیکرٹری نجکاری
شائع 26 اگست 2024 05:36pm

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی یکم اکتوبر کوکرانےکی تجویز زیرغور ہے جبکہ وزیراعظم نےنجکاری شفاف بنانےکےلیے بڈنگ ٹیلی ویژن پربراہ راست دکھانے کی ہدایت کی ہے۔

فاروق ستار کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جہاں سیکرٹری نجکاری جواد پال نے پی آئی اے کے نجکاری پروگرام میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔

جواد پال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اےکے51 فیصد سے زیادہ شیئرز فروخت کا فیصلہ کیا گیا ہے، شیئرز بیچنےکامقصد یہ ہے کہ نئی انتظامیہ آپریشنل امور پر فیصلے کرنے میں خود مختار ہو۔

سیکرٹری نجکاری کے مطابق ٹرانزیکشن کے لیے 6 پارٹیز پہلے ہی پری کوالیفائی کرچکی ہیں اور اب ان گروپس کو پی آئی اےکی صورتحال، اثاثوں، روٹس سمیت تمام امور پر بریفنگ دی جارہی ہے۔

نجکاری ڈویژن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں کسی بین الاقوامی کمپنی نے حصہ نہیں لیا، اس پر کمیٹی رکن سحر کامران نے کہا عالمی کمپنیاں سرمایہ کاری نہیں کر رہیں تو ایس آئی ایف سی کو بند کر دینا چاہیے۔

پی آئی اے کتنے میں فروخت ہوگی، تخمینہ آگیا، 7 عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی

نجکاری کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمپنی کے ملازمین کو 3 سال تک رکھنے کی تجویز ہے، 3 سال بعد کمپنی ان ملازمین پر فیصلہ کرنے کی مجاز ہوگی، اگر کوئی ملازم خود ریٹائر ہونا چاہے تو ہوسکتا ہے۔

جواد پال کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے 2015 سے 2023 تک 490 ارب کا نقصان کیا جو 3.34 ارب ڈالر بنتے ہیں، گزشتہ سال پی آئی اے نے 75سے 80 ارب روپے کا نقصان کیا۔

PIA

PIA Flight