Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

کہتے ہیں بشریٰ یا علیمہ پارٹی کو ٹیک اوور کررہی ہیں، آپ 3، 4 خواتین سے ڈر رہے ہیں، علیمہ خان

ہم پاگل نہیں کہ سیاست میں آئیں، یہاں سیاست تو ہو ہی نہیں رہی ہے،علیمہ خان
شائع 26 اگست 2024 04:31pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہم پاگل نہیں کہ سیاست میں آئیں، یہاں سیاست تو ہو ہی نہیں رہی ہے۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سب کو ایک ہی فکر ہے ہم سیاست میں نہ آجائیں۔ کوئی ہم سے پوچھ کیوں نہیں لیتا کہ ہم سیاست میں آنا چاہتے ہیں کہ نہیں۔ ہم پاگل ہیں جو سیاست میں آئیں یہاں سیاست تو ہو ہی نہیں رہی ہے۔ ہم بتا بتا کر تھک گئے ہیں کہ آپ نہ ڈریں ہم سیاست میں نہیں آنا چاہتے۔

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

علیمہ خان نے کہا کہ اسکرپٹ تو تبدیل کرلیں۔ آپ کہتے ہیں کہ بشریٰ یا علیمہ پارٹی کو ٹیک اوور کررہی ہیں۔ آپ تین، چار خواتین سے ڈر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں میڈیا سیل بھی دیکھنا ہے، کیسز بھی دیکھنے ہیں اور عمران خان کی حفاظت بھی کرنی ہے۔ ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے۔ ن لیگ کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے۔

عمران خان کی وکلا سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ، اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ کا سپریم کورٹ سے رجوع

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ تعینات عملہ تیسری بار تبدیل کردیا گیا۔ عمران خان نے بتایا ہے کہ تعینات لوگوں کو بھی دور بیٹھنے کی ہدایت ہے تاکہ وہ ان سے بات نہ کرلیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ ملک کے مستقبل کی بات ہے، آٹھ ستمبر کو جلسے میں ہم سب شامل ہوں گے۔ یہ آٹھ ستمبر کو دوبارہ کہیں گے کہ بم پھٹنے لگا ہے۔ ہم رکیں گے نہیں ہم آٹھ ستمبر کو آ رہے ہیں۔

bushra bibi

Aleema Khan

Adiyala Jail