Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عافیہ صدیقی کو امریکا کے حوالے کرنے سے متعلق 2 سوالات کے جواب طلب

کیا اداروں کے پاس یہ مینڈیٹ تھا کہ عافیہ کو بچوں سمیت کسی اور کے حوالے کرے؟ کیا کوئی ثبوت تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شائع 26 اگست 2024 01:13pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی حکام کے حوالے کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمعے کو طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالت کو بتایا کہ عافیہ صدیقی کی واپسی کی کنجی حکومت پاکستان کے پاس ہے، نومبر سے حکومت ہماری مدد کرے جو بائیڈن حکومت کے ہوتے ہوئے عافیہ کا معاملہ حل ہونا چاہیئے، نئی امریکی حکومت کے آنے کے بعد معاملہ التواء کا شکار ہو جائے گا۔

عافیہ صدیقی کے وکیل مسٹر سمتھ کا بیان حلفی عدالت میں جمع کروادیا گیا۔ عدالت نے عافیہ صدیقی کو امریکی حکام کے حوالے کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمعے کو طلب کرلی۔

عافیہ صدیقی کی امریکا سے افغانستان حوالگی کی خبروں کا علم نہیں، دفتر خارجہ

وکیل عافیہ مسٹر اسمتھ نے بیان حلفی میں کہا کہ 2003 میں سندھ حکومت نے عافیہ صدیقی کو بچوں سمیت اداروں کی حراست میں دیا جس کے بعد انہیں امریکا کے حوالے کیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کی امریکا حکام کے حوالگی پر 2 سوالات کے جواب طلب کرلیے۔

عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیا اداروں کے پاس عافیہ صدیقی سے متعلق کوئی ثبوت تھا، کیا اداروں کے پاس یہ مینڈیٹ تھا کہ وہ عافیہ اور اس کے بچوں کو کسی اور کے حوالے کرے؟۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست کی کہ عافیہ صدیقی کی امریکہ حوالگی سے ایجنسیز متعلق سوالات الگ رکھیں ورنہ درخواست کا مقصد حل نہیں ہوگا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے استفسار کیا کہ دوگل صاحب معاملہ کورٹ میں آگیا ہے کیسے الگ رکھیں ، جمعے تک عدالتی سوالات پر مفصل رپورٹ دیں میں آج آرڈر نہیں کر رہا کوئی ۔

ڈاکٹر فوزیہ کی امریکا میں اسیربہن عافیہ صدیقی سے 20 سال بعد ملاقات

عافیہ صدیقی رہائی کیس: پاکستان کی امریکا سے سفارتی محاذ پر ازسرنو کوششوں کی تجویز

عدالت نے وزارت خارجہ کے وکیل سے کہا کہ آپ بھی اپنے آفس کا تفصیلی جواب دیں بے ورنہ سب کو یہاں بٹھا دوں گا، جمعے تک کا وقت ہے مفصل رپورٹ دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور وزارت خارجہ سے مفصل رپورٹ جمعے تک طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Islamabad High Court

aafia siddiqui

fozia siddiqui

justice sardar ishaq khan