Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

چیمپیئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے 5 مینٹورز کا اعلان

مینٹورز میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس شامل
شائع 26 اگست 2024 12:46pm

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپیئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے 5 مینٹورز کا اعلان کر دیا جبکہ پی سی بی کی جانب مقرر کیے گئے مینٹورز میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقاریونس شامل ہیں۔

پی سی بی نے چیمپیئنز ایونٹس کے لیے 5 مینٹورز کی تعیناتی کردی، جن میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقاریونس شامل ہیں۔

پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی کے مطابق ان مینٹورز کی تقرری ایک شفاف عمل کے ذریعے 3 سالہ معاہدے کے تحت کی گئی ہے، ان مینٹورز کا پہلا اسائنمنٹ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا چیمپئنز ون ڈے کپ ہوگا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پانچوں کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں جو پاکستان کی کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہوگا، پی سی بی پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

PCB

lahore

mohsin naqvi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

champions one day cup

mentors