کراچی: کچرا کنڈی سے برآمد 12 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کی تصدیق
کراچی کے علاقے صدر میں 12 سالہ بچی کی کچراکنڈی سے ملنے والی لاش کے پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ رات کراچی کے علاقے صدر لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی سے بچی کی بوری بند لاش ملی تھی۔ پولیس کے مطابق بچی کی شناخت گنگا ولد ہری چند کے نام سے ہوئی ہے، بچی کا تعلق باگڑی قوم سے ہے۔
اس حوالے سے پولیس سرجن ڈاکٹرسمیعہ نے بتایا کہ ابتدائی نتائج جنسی تشدد کی نشاندہی کرتے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ بچی کی شناخت ہو گئی ہے، بظاہر لگتا ہے کہ مرنے کے بعد بچی کی لاش کو یہاں لاکر پھینکا گیا۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ اور گورنر نے حکام سے رپورٹ طلب کرلی اور گورنرسندھ کامران ٹیسوی نے مقتول گنگا کے لواحقین سے ملاقات بھی کی ہے۔
کراچی میں کچرا کنڈی سے ملنے والی 12سالہ بچی کی بوری بند لاش کی شناخت ہوگئی
گورنر نے بچی کی ماں کو انصاف کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ کہا چاہے کوئی کتنا طاقتور ملزم ہو سزا سے نہیں بچ سکے گا، شرمناک حرکت کرنے والے مجرم کو نہیں چھوڑیں گے۔
گورنر سندھ نے مقتول بچی کے لواحقین کی ایک لاکھ روپے مالی معاونت کی اور والدین کو روزگار فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ پولیس نے بتایا تھا کہ لگتا ہے موت کہیں اور واقع ہوئی اور لاش کو کچرا کنڈی پر پھینک دیا گیا، لاش کے کپڑوں اور حلیے سے بچی گدا گرمعلوم ہوتی ہے، بچی کے چہرے یا جسم پر بظاہر تشدد کے نشانات موجود نہیں۔
Comments are closed on this story.