Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم

حماس اور اسرائیل نے ثالثوں کی متعدد تجاویز پر اتفاق نہیں کیا
اپ ڈیٹ 26 اگست 2024 08:53am

حماس نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں پیش کی جانے والی نئی اسرائیلی شرائط کو مسترد کر دیا ہے، جنگ بندی مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کا ایک وفد ثالثوں سے ملاقات اور مذاکرات کے تازہ ترین دور کے بارے میں اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے بعد اتوار کو قاہرہ سے روانہ ہوا۔

مصری سیکورٹی ذرائع کا تصدیق کی کہ حماس اور اسرائیل نے ثالثوں کی متعدد تجاویز پر اتفاق نہیں کیا۔ اس سے پہلے حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی نئی اسرائیلی شرائط کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ جولائی میں منظور کی جانے والی جنگ بندی تجاویز پر قائم ہیں۔

حماس کے مطابق جنگ بندی معاہدے فوری کرانے کی امریکا کی باتیں غلط اور انتخابی مقاصد کے لیے ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان امریکا کی غزہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، ہم اب بھی قاہرہ میں معاہدے کے لیے کوششں کر رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:

غزہ جنگ بندی میں دو روز کی توسیع، 20 اسرائیلیوں اور 60 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا

غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا

Israel

Palestine

Attack on Israel