Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حزب اللہ کا سیکڑوں راکٹس اور ڈرونز سے حملہ؛ اسرائیل میں 2 روزہ ایمرجنسی نافذ

حزب اللہ کے حملوں کا جواب اسرائیلی ائیر فورس کے 100 جنگی طیاروں نے دیا
شائع 25 اگست 2024 06:09pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے حملوں پر اسرائیل نے دو روزہ ہنگامی صورت حال کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ بین الااقوامی پروازوں کو معطل کردیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے اپنے سربراہ حسن نصر اللہ کے قریبی ساتھی اور سینیئر کمانڈر فواد شکر کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل کے مشرقی علاقے میں 320 راکٹوں اور 100 سے زائد دھماکا خیز ڈرونز کی برسات کردی۔

نیتن یاہو کو جنگ بندی پر اپنے ہی مذاکرات کاروں کی مخالفت کا سامنا

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات اور دفاعی نظام آئرن ڈوم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور شہید کمانڈر کے بدلے میں یہ محض ایک ابتدا ہے۔

جس کے بعد اسرائیل نے دو روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی، اور تل ابیب آنے اور جانے والی بین الاقوامی پروازیں معطل کردی گئیں جنیں بعد ازاں بحال کردیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں ائیر فورس کے 100 جنگی طیاروں نے حزب اللہ کے راکٹ لانچر سائٹس پر حملہ کرکے ہزاروں راکٹس کو اُڑنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔

ٹرمپ نے اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملوں کا الزام کملا ہیرس پر دھردیا

یاد رہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کو بیروت میں 30 جولائی کو حملہ کرکے شہید کیا تھا۔

دوسری جانب لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں چالیس مقامات کو نشانہ بنایا، جس میں قریب ایک گھنٹے تک بمباری کی گئی، تاہم اتوار کی دوپہر اور بعد میں حالات قدرے پرسکون دیکھے گئے۔

عالمی فوجداری عدالت : نیتن یاہو، گیلنٹ اور یحیٰ السنوار کے وارنٹ کا مطالبہ

لبنانی بیان کے مطابق ان اسرائیلی حملوں میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جب کہ ایک ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

Israel

Hezbollah

Attack on Israel

Rockets and Drones Attack