Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے بارے میں نااہل حکومت پراپیگنڈہ کر رہی ہے، بیرسٹر سیف

نند بھاوج میں پارٹی پر قبضے کی لڑائی چل رہی ہے، عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل
شائع 25 اگست 2024 01:31pm

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان بارے نااہل حکومت پراپیگنڈہ کر رہی ہے جبکہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نند بھاوج میں زمان پارک کے گھر پر قبضے کے بعد پارٹی پر قبضے کی لڑائی چل رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور بشریٰ بی بی میں پارٹی پر قبضے کی خبریں مینڈیٹ چور حکومت کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں، پارٹی عمران خان کی ہے اور وہ خود تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متفق متحد اور منظم ہے، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان بارے نااہل حکومت پراپیگنڈہ کر رہی ہے، اختلافات شریف خاندان میں ہے جس کے مزے عطاء تارڑ خود لے رہے ہیں۔

جلسہ منسوخ کروانے کے لئے ہم نے علی امین گنڈا پور سے رابطہ کیا، عطا تارڑ

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہباز اور نواز گروپ کی آپس کی لڑائی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، دونوں بھائی میڈیا کے سامنے کچھ اور اندر کچھ اور ہوتے ہیں، دونوں گروپ پارٹی پر قبضے کی کوشش میں ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا برسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان اور بشری بی بی کے درمیان لڑائی نکاح کے فورا بعد سے جاری ہے، نند بھاوج میں زمان پارک کے گھر پر قبضے کے بعد پارٹی پہ قبضے کی لڑائی چل رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہا کہ بیرسٹر صاحب آپ 3 میں ہیں نہ 13 میں، آپ کو بشری بیگم جانتی ہیں نہ آپ کو علیمہ خان جانتی ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بیرسٹر صاحب آپ کو یاد ہے ن میں سے شین نکالنے والا ایک بازی گر 40 دن کا چلہ بھی کاٹ چکا ہے، آپ اپنے جعلی مولا جٹ وزیراعلیٰ کی پرفارمنس قوم کو بتائیں۔

مینڈیٹ چور وزرا الیکشن ایکٹ کے کالے قانون کا بے شرمی سے دفاع کر رہے ہیں، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا میں سرکاری فنڈز بانٹنے پر لڑائیاں ہو رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

بھابھی اور نند میں پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے، عظمیٰ بخاری

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور ٹی وی اسکرینوں پر بغلیں بجھاتے بند کمروں میں پاؤں پکڑتے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کو سمجھنےکے لیے آپ کو دوبارہ جنم لینا پڑے گا، نواز شریف اور شہباز شریف آج پاکستان پر حکومت کر رہے ہیں اور آپ کے ظل تباہی جیل میں پستے بادام کھا رہے ہیں۔

اسلام آباد

lahore

uzma bukhari

Attaullah Tarar

bushra bibi

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Aleema Khan

Atta Tarar

information minister punjab

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor