Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام کا جائزہ لیا

محسن نقوی نے بیسمنٹ کی کھدائی کے کام کو تیز کرنے کا حکم دے دیا
شائع 25 اگست 2024 09:43am

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرکے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام کا جائزہ لیا اور بیسمنٹ کی کھدائی کے کام کو تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپ گریڈیشن کے کام کو ہر صورت مکمل کرنا ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی رات گٸے پیش رفت کا جائزہ لینے قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری بیسمنٹ کی کھدائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔

چئیرمین پی سی بی نے بیسمنٹ کی کھدائی کے کام کو تیز کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ اضافی لیبر اور مشینری لگا کر کام جلد مکمل کیا جائے۔

محسن نقوی نے بارشوں کے پیش نظر کام کو ٹائم لائن کے اندر پورا کرنے کی پلاننگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 3 شفٹ میں کام جاری رکھا جائے۔

پی سی بی کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پر غلط رپورٹنگ کی وضاحت

محسن نقوی کے اہداف پورے نہ کرنے پر پی سی بی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر مستعفی

چیمپیئنز کپ کے لئے 5 مینٹورز کی تقرری: 28 معروف کرکٹرز کی درخواستیں موصول

انہوں نے کہا کہ یہ ایک چیلنجنگ ٹاسک ہے، پوری ٹیم دن رات محنت کرے اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپ گریڈیشن کے کام کو ہر صورت مکمل کرنا ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

ایف ڈبلیو او کے حکام نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایف ڈبلیو او۔ پی سی بی اور نیسپاک کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

PCB

lahore

Gaddafi Stadium

chairman pcb

mohsin naqvi

champions trophy 2025

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Icc Champions Trophy 2025