Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جلسہ منسوخ کروانے کے لئے ہم نے علی امین گنڈا پور سے رابطہ کیا، عطا تارڑ

بشری بی بی نے زہر والا بیانیہ گھڑا، خود علیمہ خان نے کہا کہ زہروالا بیانیہ جھوٹا تھا، عط تارڑ
شائع 24 اگست 2024 08:37pm

پی ٹی آئی کے جلسے کی منسوخی کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ کا بیان سامنے آگیا کہا کہ حکومت نے علی امین گنڈا پور سے گزارش کی تھی، علی امین گنڈا پور نے ہی آگے پیغام پہنچایا، پی ٹی آئی کے بہت سے لوگوں نے ہماری تجویز کو مانا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کر رہی ہے، نفرت کی سیاست کا انجام آج تحریک انصاف کے تقسیم ہوتے نظر آ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ زہر والا اور ہارپک والا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا، بشری بی بی نے زہروالا بیانیہ گھڑا تھا جس کی تصدیق خود علیمہ خان نے کی انھوں والے بیانیہ کو جھوٹا قرار دیا ۔

عمران خان کے حوا لے عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا، اسٹیبلشمنٹ کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Ali Ameen gandapur

Aleema Khan

Atta Tarar