Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی

عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت اور تعمیراتی شعبہ میں طلب میں کمی کے باعث فی ٹن کی قیمت کم ہوئی ہے۔
شائع 24 اگست 2024 01:11pm

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام مال کی قیمت اور مقامی سطح پر طلب کی کمی کے باعث اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان میں اسٹیل مصنوعات کی قیمت میں فی ٹن 45 ہزار روپے ہوگئی ہے جس ایک بڑی وجہ عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت میں کمی ہے۔

کولڈ رولڈ کوئل (سی آرسی) کی نئی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 500 روپے فی ٹن جبکہ ہاٹ ڈپڈ گیلو انائزڈ کوائل (ایچ ڈی جی سی) کی نئی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 800 روپے فی ٹن ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں نمایاں کمی کی ایک وجہ مقامی سطح پر تعمیراتی شعبہ میں طلب گھٹی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں موسم گرما کے اختتامی مہینوں کے دوران مزید کٹوتیوں کی توقع ہے۔

پاکستان

steel

Steel Prices in Pakistan