Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نے شیخ امتیاز کیخلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا
شائع 23 اگست 2024 02:27pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے شیخ امتیاز کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے وقت پولیس کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما شیخ امتیاز کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا۔

تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی اور مؤقف اپنایا گیا کہ ملزم سے ڈنڈے، سوٹے اور موبائل برآمد کرنا ہے۔

ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے ایک ایم پی اے کی تذلیل کی اور جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کر لیا۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج عرفان حیدر نے شیخ امتیاز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے شیخ امتیاز کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ATC

lahore

atc lahore

sheikh imtiaz

9 May

MAY 9 RIOTS

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

9 May Cases

9 may incident

MAY 9 CASES