Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی کیے جانے کی اصل وجہ سامنے آگئی

لاہور میں پارٹی کی تیاریاں نامکمل رہیں
شائع 23 اگست 2024 01:47pm

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں 22 اگست کو جلسہ ملتوی کرنے کے حق میں جواز پیش گیا تھا کہ حکومت جلسے کی آڑ میں انتشار کی سازش کررہی ہے، تاہم ذرائع نے انکشاف کیا کہ جلسہ ملتوی کرنے کی اصل وجہ مرکزی قیادت لاہور تنظیم کی نامکمل تیاریاں تھیں۔

ذرائع کے مطابق تنظیم نے 300 گاڑیوں کے قافلے کا اعلان کیا تھا جبکہ لاہور سے 30 گاڑیاں بھی نہ نکلیں، لاہور کے ٹکٹ ہولڈر اور اراکین اسمبلی نے کارکنان کو نکالنے کی کوشش بھی نہیں کی۔

ذرائع نے بتایا کہ صرف ایک رکن اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر اسلام آباد پہنچا، صدر لاہور اپنی 10 یو سیز سے 10 کارکنان کو بھی نہ نکال سکے۔ علاوہ ازیں جنرل سیکرٹری لاہور کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھی پلان متاثر ہوا۔

ذرائع کے مطابق کئی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر جلسہ منسوخ ہونے کے بعد ٹھوکر پہنچے، پالیسی کے مطابق خاموشی سے نکلنے کی بجائے پولیس کے سامنے جاکر گرفتاری دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق اب مرکزی قیادت نے 8 ستمبر جلسے کی بہتر تیاری اور اقدامات کی ہدایت کردی.

مزیدپڑھیں:

پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ ہونے پر علیمہ خان پارٹی قیادت پر پھٹ پڑیں

پی ٹی آئی نے ’حکومتی انتشار‘ کو جواز بنا کر جلسہ ملتوی کردیا، نئی تاریخ کا اعلان

PTI jalsa

pti leaders

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti jalsa islamabad