Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ مؤخر، کنٹینرز ہٹادیئے گئے

فیض آباد، کھنہ پل، ٹی چوک ،چھبیس نمبرچونگی، سنگجانی روڈ سمیت کئی اہم راستے کھل گئے ، ترجمان
شائع 22 اگست 2024 08:38pm

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ مؤخر ہونے کے بعد مرکزی شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹادیئے گئے۔

فیض آباد، کھنہ پل، ٹی چوک ،چھبیس نمبرچونگی، سنگجانی روڈ سمیت کئی اہم راستے کھل گئے ۔

ترجمان این ایچ اے کے مطابق موٹر وے ایم ون ، صوابی انٹرچینج تا مین ٹول پلازہ اسلام آباد سڑک کھول دی گئی ہے۔

راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات پیش آئیں، اسلام آباد کے تمام نجی اورسرکاری سکول بند رہے ، میٹرو سروس بھی معطل رہی۔

تاہم مذہبی جماعت کے احتجاج کے خدشہ کے پیش نظر ریڈ زون اور راولپنڈی سے اسلام آباد کے داخلی راستے ابھی تک سیل ہیں ۔

PTI jalsa

pti leaders

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)