Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کا مبینہ اغوا، 7 روز بعد مقدمہ درج

مقدمہ مغوی محمد اکرم کی اہلیہ میمونہ کی مدعیت میں درج کیا گیا
شائع 22 اگست 2024 07:59pm

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمدا کرم کے مبینہ اغوا کا مقدمہ سات روز بعد درج کرلیا گیا۔

مقدمہ تھانہ صدر بیرونی پولیس میں مغوی محمد اکرم کی اہلیہ میمونہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق اگست کی صبح پانچ بجے چند افراد خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے، گھر میں داخل ہونے والے افراد نے ہم سے موبائل فونز بھی چھین لئے، ماسک پہنے تینوں بندوں نے محمد اکرم کو زبردستی ویگو ڈالے میں ڈالا اور لے گئے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ محمد اکرم تینوں افراد سے سپرنٹنڈنٹ جیل سے ملنے کا کہتے رہے، واقعہ کے بعد سپرنٹنڈنٹ جیل آئے اور ہمارے موبائل فونز لے گئے۔

pti leaders

Adiyala Jail

Deputy Superintendent Adiala jail