Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد جلسہ: ایم این اے اور ایم پی اے سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں کارکن گرفتار، جھڑپ کے دوران 8 پولیس اہلکار زخمی

گرفتار ایم این اے ارباب عامر، ایم پی اے ملک شہاب بھی گرفتار، ذرائع
شائع 22 اگست 2024 07:49pm

اسلام میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترنول میں پولیس اور پی ٹی ائی کارکنان میں جھڑپ ہوئی، دن بھر پی ٹی ائی کارکنان اور پولیس کے درمیان کشیدگی بڑھتی رہی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ اورتشدد سے 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ صبح سے اب تک ایک ایم این اے سمیت 32 کارکنوں کوگرفتار کیا گیا۔ گرفتارکارکنوں کو تھانہ ترنول منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ گرفتار ایم این اے ارباب عامر کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، ارباب عامر پر ترنول میں پولیس پر فائرنگ کا الزام ہے، جبکہ پولیس نے ایم پی اے ملک شہاب کوحراست میں لے لیا ہے۔

اسلام آباد

islamabad police

pti leaders

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti jalsa islamabad

islamabad red zone