Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نتھیا گلی آمد پر نواز شریف کے چاہنے والوں نے انہیں روک لیا، سلیفیاں بنائیں

سابق وزیراعظم کو گزرتا دیکھ کر مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے ہاتھ ہلائے، جس پر انہوں نے سڑک کنارے گاڑی روک لی
شائع 22 اگست 2024 10:56am

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے مداحوں کی جانب سے ان سے والہانہ عقیدت کا سلسلہ جاری ہے، نتھیا گلی میں میاں نوازشریف کے چاہنے والوں نے انہیں سڑک کنارے روک لیا اور سلیفیاں بنائیں۔

سابق وزیراعظم‏ نواز شریف کو گزرتا دیکھ کر نتھیا گلی میں مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے ہاتھ ہلائے، جس پر ‏نواز شریف نے سڑک کنارے گاڑی روک لی۔

‏نوجوانوں نے محمد نواز شریف سے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔

موقع پر موجود فیملیز اور خواتین نے بھی سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھ تصاریر بنا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

PMLN

Nawaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

nathia gali