Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کرنے کا مطالبہ کردیا

جب تک تنازعات حل نہیں ہوتے دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، منیر اکرم
شائع 22 اگست 2024 08:48am

پاکستان نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات کو حل کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ پائیدار امن کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات کو حل کیا جائے، جب تک تنازعات حل نہیں ہوتے دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس برائے امن کے قیام اور فروغ سے متعلق مباحثے سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نے تنازعات کے حل کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔

منیراکرم نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کیا جائے، جب تک تنازعات حل نہیں ہوتے دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی جڑوں کو حل کرنے میں ناکامی نے تنازعات کے پھیلاؤ کو جنم دیا، اس حوالے سے بین الاقوامی حکمت عملی بڑی حد تک ناقص، غیر مؤثر اور غیر تسلی بخش رہی۔

پاکستان نے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

پاکستان اقوام متحدہ چارٹر کے بنیادی اصولوں کا پابند ہے، منیر اکرم

منیر اکرم نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں غیر ملکی قبضے کے نتائج واضح ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ کو ختم کروائے، سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ مقامی کمیونٹیز کی حمایت، مدد اور شمولیت کی وجہ سے کامیاب ہوئی، امید ہے کونسل میں ہونے والی بحث نئے سوچ کے زاویے پیدا کرے گی۔

united nation

اسلام آباد

Palestine

UN security council

Munir Akram

Jammu and Kashmir