Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب پولیس کا اسلحہ لیجانے کی صلاحیت کے حامل جدید ڈرون خریدنے کا فیصلہ

جدید ڈورن دہشتگرد ی سےنمٹنے اورکچےکےڈاکوؤں کےلیےخریدے جا رہے ہیں، پولیس ذرائع
شائع 21 اگست 2024 06:12pm

پنجاب پولیس نےخطرناک دہشتگرد وں اور ڈاکوؤں سےنمٹنےکے لیے اسلحہ لیجانےکی صلاحیت کےحامل جدید ڈرون خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جدید ڈورن میں گولہ باورد اوراسلحہ لے جانےکی صلاحیت ہوگی۔ جدید ڈورن انچائی میں خطرناک دہشتگرد وں اورڈاکوؤں کو نشانہ بنا سکےگا۔ جدید ڈورن سی ٹی ڈی پولیس کو دہشتگرد ی سے نمٹنے اور کچے کے ڈاکوؤں کے لیے خریدے جا رہے ہیں۔

پنجاب حکومت نےجدید ڈورن ٹیکنالوجی خریدنے کے لیے پنجاب پولیس کو 30 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے۔ آئی جی آفس کی لوجسٹک برانچ پچاس جدید ڈورن کی خریداری کرکےمتعلقہ اضلاع کےحوالے کرے گی۔

جدید ڈورن رحیم یارخان پولیس، راجن پورہ پورہ، میانوالی ، بھکر پولیس سمیت دیگراضلاع میں دئیے جائیں گے۔ جدید ڈورن کو چلانے کے لیے اسٹاف کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

punjab

Punjab police

Punjab Government