Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے پنجاب حکومت کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرریوں سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے پنجاب حکومت کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا
شائع 21 اگست 2024 11:18am

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرریاں کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے پنجاب حکومت کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔

حکم نامے میں عدالت نے جواب دہندگان کو 17 ستمبر تک جواب جمع کروانے کا بھی حکم دے دیا۔

حکم نامے کے مطابق جوب دہندگان کیس کی اگلی سماعت تک کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی میں کوئی تقرری نہیں کرسکیں گے۔

لاہور : کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، نرسنگ کی طالبات نے کام روک دیا

یاد رہے کہ درخواست گزار نکشب چوہدری نے اپنی اپیل میں مؤقف اپنایا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تبادلوں کے ذریعے تقرریاں کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت کی جانب سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کی گئی تقرریاں کالعدم قرار دے۔

Lahore High Court

Punjab Government

justice tariq saleem sheikh

king edward medical university