Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں سائبر کرائم ایکٹ کے حوالے سے قانون سازی پر مشاورت مکمل

سائبر کرائم کیسز میں 3 ماہ سے 14 سال تک قید اور جرمانے کی سزا کیلئے تجاویز
شائع 20 اگست 2024 02:39pm

پنجاب میں سائبر کرائم ایکٹ کے حوالے سے قانون سازی پر مشاورت مکمل کر لی گئی، سائبر کرائم کیسز میں 3 ماہ سے 14 سال تک قید اور جرمانے کی سزا کے لیے تجاویز آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں سائبر کرائم ایکٹ کے مسودہ پر مشاورت مکمل کر لی گئی اور محکموں سے سائبر کرائم ایکٹ پر حتمی تجویز طلب کر لی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے کی سفارش کی گئی ہے، مجرمان کو قید کے ساتھ جرمانے بھی کئے جائیں گے، سائبر کرائم کیسز میں 3 ماہ سے 14 سال تک قید اور جرمانے کی سزا کی تجویز دی گئی ہے۔

legislation

lahore

punjab

Cyber Attack

cyber crime act