Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کی جیل میں سہولت کاری کا معاملہ شدت اختیار کرگیا، مزید 6 ملازمین گرفتار

تحویل میں لیے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، ذرائع
شائع 20 اگست 2024 10:43am

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی سہولت کاری اور پیغام رسانی کے معاملے پر سیکیورٹی اداروں نے سہولت کاری میں ملوث جیل کے مزید 6 ملازمین کو تحویل میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق تحویل میں لیے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جن میں ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیے گئے ملازمین کے زیر استعمال موبائل فون بھی ضبط کر لیے گئے جبکہ جیل کا لیڈی اسٹاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے سہولت کاری میں ملوث رہا، جیل ملازمین کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال اور ناظم شاہ سے تفتیش کی بنیاد پر تحویل میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں نگرانی کے لیے افرادی قوت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ سے جنرل (ر) فیض حمید سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی، ذرائع

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کیلئے درخواست دائر

عمران خان کی سہولت کاری پر جیل کے مزید دو افسران گرفتار، تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی

واضح رہے کہ 14 اگست سے اب تک سہولت کاری کے الزام میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 13 افراد تحویل لیے جا چکے ہیں۔

عمران خان سے ملاقات کرنے والے افراد کی فہرست کو محدود کر دیا گیا

دوسری جانب اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے افراد کی فہرست کو محدود کر دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج اڈیالہ جیل میں پارٹی کے 3 افراد کو ملاقات کی اجازت ہوگی، ملاقات کرنے والوں میں نعیم پنجوتھہ، خالد شفیق اور نصیر الدین نیئر شامل ہیں۔

انتظار پنجوتھہ، شوکت بسرا اور خرم ورک کو سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

rawalpindi

imran khan

adiala jail

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail