Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک

گزشتہ رات ڈی آئی خان میں ہلاک ہونے والے 3 دہشت گردوں کی تفصیلات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ درابن کی حدود میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جہاں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ واقعہ تھانہ درابن کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے گاڑیوں کو لوٹنے کے لیے سگو پل پر چیک پوسٹ قائم کررکھی تھی، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

آئی جی اختر حیات گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

بی ایل ایف میں پھوٹ پڑگئی، انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں مارا گیا

ڈی آئی خان میں ہلاک 3 دہشت گردوں کی تفصیلات جاری

دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی نے گزشتہ رات ڈی آئی خان میں ہلاک ہونے والے 3 دہشت گردوں کی تفصیلات جاری کردی۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت رنگین خان، صدام اور صداقت اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جن میں رنگین خان کالعدم تنظیم کا کمانڈر تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو دہشت گردی کے واقعات میں انتہائی مطلوب تھے جبکہ دہشت گردوں کا سرکاری گاڑیوں کی جانچ کے لئے ناکہ بندی قائم کرنے کا ارادہ تھا، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈرپر خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادی اور فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع باجوڑ میں 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب پاک افغان بارڈرپرخوارج کے ایک گروپ کی نقل وحرکت دیکھی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد جہنم واصل اور 4 زخمی ہوئے۔

CTD

Dera Ismail Khan

CTD operation

Terrorists killed

CTD ACTION