Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سروسز اسپتال لاہور میں ایمبولینس نایاب، مریضوں کے بیڈ ٹریفک سے گزرنے لگے

واقعہ اسپتال انتظامیہ کے خلاف پلاٹ کیا گیا ہے، ایم ایس سروسز اسپتال
شائع 19 اگست 2024 06:25pm

سروسز ہسپتال لاہور میں مریض بے یارو مددگار ہوگئے، مریضوں کو ایک وارڈ سے دوسرے میں منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس سروس ہی موجود نہیں ہے۔ مریض کو بیڈ پر مرکزی جیل روڈ سے لیجانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

سروسز اسپتال لاہور مسائلستان بنتا جا رہا ہے، اسپتال میں ایمبولینس کے مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث مریض کو مرکزی جیل روڈ سے دوسرے وارڈ میں لیجایا جا رہا ہے۔

منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال کی دوسری عمارت میں موجود وارڈ میں لیجانے کیلئے وارڈ بوائے مریض کے بیڈ کو اسپتال کے اندر کے راستوں یا سروس لین کی بجائے مرکزی جیل روڈ سے لے جا رہا ہے، جبکہ سڑک پر ٹریفک بھی رواں ہے۔

ذرائع کے مطابق مریض کو نیورو وارڈ میں شفٹ کرنا تھا لیکن اسپتال میں ایمبولینس سروس موجود نہیں تھی۔

دوسری جانب سروسز اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد مدبر کہتے ہیں کہ یہ واقعہ اسپتال انتظامیہ کے خلاف پلاٹ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے خلاف کچھ عناصر سرگرم ہیں۔ اس ویڈیو میں مثبت پہلو بھی ہے۔ مریض کو پیدل نہیں بلکہ بیڈ پر لیجایا جارہاہے۔

lahore

hospital