Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بیرسٹر گوہر رؤف حسن کے دفاع میں کود پڑے، ’انہوں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا‘

چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کوناکافی قرار دے
شائع 19 اگست 2024 01:21pm

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرنے پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کوناکافی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ رؤف حسن پڑھے لکھے آدمی ہیں، انہوں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا، سپریم کورٹ نے 4 حلقوں کے کیسز کا فیصلہ کیا تھا، بدقسمتی سے ہمارے تحفظات کو نہیں سنا گیا۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹرگوہر نے پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت سب کے لیے کم ہونی چاہیئے، بجلی کی قیمتیں ایک 2 مہینے کے لیے نہیں مستقل کم ہونی چاہیئں، ان سے بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہورہیں ترقیاتی فنڈز سے نکال کر ریلیف دیا جارہا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن پڑھے لکھے آدمی ہیں، وہ آرٹیکل بھی لکھتے رہے ہیں، صحافیوں کا صحافیوں سے رابطہ رہتا ہے، انہوں نے جو بھی رابطے رکھے ہیں وہ قانونی طور پر درست ہیں، رؤف حسن نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا۔

رؤف حسن نے آرمی چیف سے متعلق حساس معلومات بھارت سے شیئر کیں، چشم کشا ثبوت سامنے آگئے

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی، امیدوار زیادہ سے زیادہ تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے 4 حلقوں کے کیسز کا فیصلہ کیا تھا، بدقسمتی سے ہمارے تحفظات کو نہیں سنا گیا، ہمارے درست ووٹوں کو مسترد کیا گیا، این اے 79 میں پہلے کوئی دوبارہ گنتی کی درخواست نہیں آئی، امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات سنے گا۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

Barrister Gohar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan

Rauf Hassan

Barrister Gohar Ali Khan