Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بل بل پاکستان‘ گانے والے لاپتا معروف یوٹیوبر گھر پہنچ گئے

عون عرلی کھوسہ کی وکیل خدیجہ صدیقی نے ان کی گھر واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ایکس پر ٹوئٹ کی ہے۔
شائع 19 اگست 2024 11:31am

چند روز قبل لاپتا ہونے والے معروف یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئے۔

عون عرلی کھوسہ کی وکیل خدیجہ صدیقی نے عون عرلی کھوسہ کی گھر واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’خوش آمدید، اللہ آپ کی حفاظت کرے‘۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو بجلی کے بھاری بلوں کے حوالے سے ”بل بل پاکستان“ گانا بنانے والے معروف یوٹیوبر عون علی کھوسہ کو مبینہ طور نامعلوم افراد کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا تھا، جبکہ ان کے یوٹیوب چینل سے مذکورہ گانا بھی ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔

ان کے لاپتا ہونے سے متعلق ان کے بھائی نےسوشل میڈیا ایکس پر آگاہ کیا تھا۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) کو 20 اگست تک یوٹیوبر عون علی کھوسہ کو باز یاب کرواکر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

بل بل پاکستان’ گانے والے معروف یوٹیوبر کو مبینہ طور پر حراست میں لیکر لاپتا کردیا گیا، یوٹیوب سے گانا بھی ڈیلیٹ

ان کے وکیل میاں علی اشفاق نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عون علی کھوسہ سے تفصیل سے بات ہوئی ہے، اللہ پاک ان کی اور گھر والوں کی قدم قدم پر خیر فرمائے-

درج کی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن میں کہا گیا تھا کہ 15 اگست رات 2 بجے نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور عون کھوسہ کو اغوا کر کے لے گئے، نامعلوم افراد، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور کیمرہ بھی ساتھ لے گئے۔

پاکستان

Bill Bill Pakistan