Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باجوڑ میں تبلیغی مرکز کے قریب فائرنگ سے اہم کاروباری شخصیت جاں بحق

نامعلوم افراد نے کاروباری شخصیت کو گاڑی میں گولیاں ماریں، پولیس
اپ ڈیٹ 18 اگست 2024 08:43pm

باجوڑ میں تبلیغی مرکز کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاروباری شخصیت حاجی شیر زمین جان بحق ہوگئے۔

باجوڑ کے علاقے صدیق آباد پھاٹک تبلیغی مرکز کے گیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاروباری شخصیت حاجی شیر زمین جان کی بازی ہار گئے۔

چلاس : مسلح تصادم میں 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ذرائع کے مطابق مقتول حاجی شیر زمین مرکز میں ہفتہ وار معمول کے مطابق مسجد میں داخل ہورہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق مقتول شیر زمین کو اپنی گاڑی میں گولیاں ماری گئیں جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر حملہ، ایک اہلکار شہید، ایس ایچ او سمیت 3 زخمی

firing

خیبر پختونخوا

Bajaur

businessmen killed