Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر صحت کے پی کا مستعفی ہونےکی خبروں کی تردید، علی امین کو سپورٹ کرنے کا مطالبہ

محکمہ صحت میں دخل اندازی نہیں ہورہی، عدم اعتماد کی خبروں میں صداقت نہیں، قاسم علی شاہ
شائع 17 اگست 2024 06:30pm
وزیر صحت خیبرپختونخوا قاسم علی شاہ—فائل فوٹو
وزیر صحت خیبرپختونخوا قاسم علی شاہ—فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت قاسم علی شاہ نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر مکمل اعتماد ہے۔

کسی عہدیدار کیخلاف کرپشن کی شکایات آئے گی تو سخت ترین ایکشن ہوگا، عمران خان

انھوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں کسی قسم کی دخل اندازی نہیں ہورہی، وزیراعلیٰ نے ہمیشہ سپورٹ کیا۔

خیبرپختونخوا کابینہ سے مستعفی وزیر شکیل خان کا مبینہ تحریری جواب سامنے آگیا

ان کا کہنا تھا کہ بانی چئیرمین نے علی امین کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا، اس لئے سب کو انھیں سپورٹ کرنا چاہیے، صوبے میں بدعنوانی کی باتیں کرنے والے ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں، کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرکے منظر عام پر لائیں گے۔

خیبر پختونخوا

Ali Amin Gandapur

IMRAN KHAN Adiyala Jail