Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نوازشریف کا بجلی پر ریلیف کا اعلان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں، پی ٹی آئی

نوازشریف نے عوام کو ایک بار پھر گمراہ کرنےکی کوشش کی، رہنما پی ٹی آئی
شائع 16 اگست 2024 10:02pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بجلی پر ریلیف کا نوازشریف کا اعلان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ نوازشریف آج ٹی وی پر آئے اور عوام کو ایک بار پھر گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

نواز شریف کی جانب سے پریس کانفرنس میں بجلی کے ریلیف کے اعلان پر عمر ایوب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدے ن لیگ نے کیے، یہی معاہدے اتنی زیادہ کپیسٹی پیمنٹ کی وجہ بنے۔

وفاقی حکومت کا ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ

عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کی حکومت پھر بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی۔

اس کے علاوہ حماد اظہر نے بھی نوازشریف کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ معیشت اور سیاست کے بارے میں نواز شریف نے جو نکات اٹھائے اس کا جواب دینا چاہتا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف نے کہا کہ ڈالر ان کے دور میں 105 کا تھا۔ لیکن انھوں نے جس طرح ڈالر کو ایک سو پانچ پر رکھا اس کی وجہ سے 2017 میں معاشی بحر ان آیا۔‘

انھوں نے کہا کہ ’آپ (نوازشریف) کے پیدا کردہ معاشی بحران کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی حکومت میں سنبھالا‘۔

عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی کارروائی روکنے کی متفرق درخواست دائر

حماد اظہر نے کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھنے کی وجہ وہ مہنگے معاہدے ہیں جو نوازشریف کے دورمیں کیےگئے۔

فیض حمید نے مجھ سے بھی معافی مانگی تھی، اسحاق ڈار کا انکشاف

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میاں صاحب آپ نے ڈیل کرکے اپنے بھائی اور بیٹی کےلئے حکومت لی ہے۔ آپ نے اپنے اقتدار کے لئے عوام کو اس صورتحال سے دوچار کیا۔‘

PMLN

Nawaz Sharif

electricity prices

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)