Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے پولیس کو منگل کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا
شائع 16 اگست 2024 03:18pm

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کردی گئی جبکہ عدالت نے راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی پولیس کو منگل کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس محمد رضا قریشی نے سابق ڈپٹی سپریڈنٹ جیل محمد اکرم کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری پیش ہوئیں۔

جسٹس محمد رضا قریشی کے روبرو ہونے والی سماعت میں درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ 14 اگست سے محمد اکرم سے متعلق کچھ معلوم نہیں، تھانہ صدر بیرونی پولیس کو مقدمے کے اندراج کی درخواست دی لیکن ابھی ایف آئی آر نہیں ہوئی ۔

عمران خان کی سہولت کاری پر محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں بڑے پیمانے پر تحقیقات

عمران خان کی سہولت کاری پر اڈیالہ جیل کے دو اہم عہدیدار گرفتار

عمران خان کی سہولت کاری پر جیل کے مزید دو افسران گرفتار، تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی

بعد ازاں عدالت نے صدر بیرونی پولیس کو منگل کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

rawalpindi

adiala jail

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail