Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک احمد کے بیان پر ردعمل نہیں دینا چاہتا، وہ میرے چھوٹے بھائی اور بیٹے ہیں، خواجہ آصف

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کی گرفتاری سے متعلق وزیر دفاع نے کیا جواب دیا
شائع 15 اگست 2024 03:32pm

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے متعلق کہا ہے کہ ملک احمد خان کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دینا چاہتا، وہ میرے چھوٹے بھائی اور بیٹے ہیں، سابق آئی ایس آئی سربراہ کی گرفتاری پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف سے صحافی نے سوال کیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے بیان پر کیا ردعمل دیں گے، جس کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ ملک محمد احمد خان کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دینا چاہتا، وہ میرے چھوٹے بھائی اور بیٹے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میں ان کے مشورے سے بات کروں گا، کوئی نیا تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتا۔

وزیر دفاع سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا حکومت گر رہی ہے، جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ اپوزیشن نے خود کو حوصلہ بھی تو دینا ہوتا ہے۔

صحافی نے پھر سوال کیا کہ آج اجلاس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کی گرفتاری پر کوئی بات ہوئی؟ جس پر ن لیگی رہنما نے جواب دیا ’نو کمنٹ‘۔

PMLN

lahore

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

Defence Minister

Faiz Hameed

Speaker Punjab Assembly

Malik Ahmad Khan