Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کے مالک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

لقمان علی افضل نے مارگلہ ہلزسے ریسٹورنٹ ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، سپریم کورٹ
شائع 15 اگست 2024 03:08pm

سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کے مالک لقمان علی افضل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا، عدالت عظمیٰ نے کہا کہ بادی النظر میں لقمان علی افضل نے توہین عدالت کی ہے، لقمان علی افضل نے مارگلہ ہلزسے ریسٹورنٹ ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، لقمان علی افضل نے عدالتی فیصلے کے بعد ججز کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔

سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ عدالت میں فریقین نے رضامندی ظاہر کی تھی کہ نیشنل پارک ایریا سے ریسٹورنٹس منتقل کردیں گے، مونال ریسٹورنٹ کے مالک لقمان علی افضل نے سپریم کورٹ کے خلاف مہم چلائی ۔

عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے ذریعے ملازمین بے روزگارہوگئے، بادی النظرمیں لقمان علی افضل کا عدلیہ مخالف مہم چلانا توہین عدالت ہے عدالت لقمان علی افضل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کا مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم

حکم نامے مزید کہاکہ حکومت نے وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کوموسمیاتی تبدیلی کی وزارت سے وزارت داخلہ کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، نوٹیفکیشن وزیراعظم نے واپس لیا وزیراعظم آفس کی بے توقیری نہیں ہونی چاہیئے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ وزیراعظم آفس کودیکھنا چاہیئے دی جانی والی تجاویز عوامی مفاد میں کے تحت ہے یا ذاتی مفاد کو پروان چڑھایا جارہا یہ معاملہ حکومت پر چھوڑتے ہیں۔

عدالت نے وائلڈ لائف بورڈ وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے سے متعلق اٹارنی جنرل سے وضاحت طلب کرلی۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

Chief Justice Qazi Faez Isa

monal restaurant

Margalla National Park

margalla national hills park