عمران خان کی سہولت کاری پر جیل کے مزید دو افسران گرفتار، تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اڈیالہ جیل میں سہولت کاری اور پیغام رسانی پربڑی کارروائی کی گئی، جیل کے 2 سابق افسران کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 موجودہ افسران بھی زیرحراست ہیں، جس کے بعد زیر حراست جیل افسران کی تعداد 4 ہوگئی، دوسری جانب اڈیالہ جیل کے افسران نے سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے معاملے پر ان کے سیل کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کرلیا۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں دوران قید سابق وزیراعظم عمران خان کی سہولت کاری، جیل مینوئل کی خلاف ورزی اور اختیارات کے غلط استعمال پر سابق سپریٹنڈنٹ جیل محمد اکرم اوراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال گرفتارکرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفرغوری اور اسسٹنٹ ناظم شاہ کو بھی تحویل میں لیا، محمد اکرم اور بلال بانی پی ٹی آئی کے سیل تک جانے کے مجاز تھے، دونوں افسران پر دوران ڈیوٹی عمران خان کے لیے سہولت کاری اور اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے۔
محمد اکرم پر الزام ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کومختلف اوقات میں موبائل فون کی سہولت فراہم کرتے رہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق یورپی ممالک کی سمیں بھی پکڑی گئی ہیں۔
اڈیالہ جیل کے گرفتار اہلکاروں کے فیض حمید سے رابطے کا دعوی
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم دوران سماعت کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے سرگوشیاں کرتے بھی دیکھے گئے، محمد اکرم کورواں سال 20جون میں تبادلہ کردیا گیا تھا تاہم وہ اڈیالہ جیل کی آفیسرکالونی میں ہی رہائش پذیر تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیاجبکہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال کا موبائل فون ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔
اسسٹنٹ ناظم شاہ کوڈی آئی جی پریژن راولپنڈی ریجن کے آفس جبکہ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفرغوری کواڈیالہ جیل کے قریب رہائش گاہ سے تحویل میں لینے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل کے افسران نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے معاملے پر ان کے سیل کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کرلیا۔
جیل ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی سیل کے اطراف تعینات رہیں گے، سیل کے اطراف جیل عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران جیل عملے کو صحافیوں، وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل کے اندر رہائش پذیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی لی جائے گی۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل آخری مراحل میں داخل
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ روز ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کوتحویل میں لیا ہے، محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے جاسوسی، پیغام رسانی اور سہولت کاری کا الزام ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بلال سے بھی سیکیورٹی اداروں نے کل رات پوچھ گچھ کی تھی۔
Comments are closed on this story.