Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سست انٹرنیٹ کی ذمہ دار حکومت ہے، سروس پرووائیڈرز

کال سینٹرز، ای کامرس، آن لائن ورکنگ کلاس اور الیکٹرانک سے متعلقہ کاروبار کرنے والوں کے لیے یہ صورتحال تباہ کن ہے
شائع 15 اگست 2024 09:48am

کاروباری برادری کی جانب سے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں نے الزام لگایا کہ انٹرنیٹ ٹریفک کی نگرانی کے لیے حکومت کی تیز ترین کوششوں کے نتیجے میں ملک بھر میں سروسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دو روز قبل پاکستان میں سوشل میڈیا فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور دیگر سماجی روابط کے پلیٹ فارم پر سیفٹی فائر وال کا دوسرا اور ممکنہ طور پر آخری کامیاب تجربہ مکمل کیا گیا اور اس کے بارے میں وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے حکام نے چپ سادھ لی ہے۔

حالیہ مہینوں خبریں زیر گردش تھی کہ حکومت نے سوشل میڈیا کو ’اپنے طریقے‘ سے کنٹرول کرنے کے لیے انٹرنیٹ کمپنیز میں فائروال (فلٹر) لگانے کی تمام تیاری کرلی ہے جس کی بدولت سماجی روابط کی ویب سائٹ سائٹس مثلاً فیس بک، یوٹیوب اور ایکس پر ’قابلِ اعتراض مواد‘ مواد روکنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ادھر ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ڈبلیو آئی ایس پی اے پی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی اور نگرانی کو بڑھانے کے فیصلے کا غیر ارادی نتیجہ نکلا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ملک کی ڈیجیٹل معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں 30 سے ​​40 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جس سے کاروبار اور آئی ٹی سے جوڑے ملازمین کے لیے ایک افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جو تیز رفتار، قابل بھروسہ رابطے پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ اس کا اثر خاص طور پر کال سینٹرز، ای کامرس کے پیشہ ور افراد، آن لائن ورکنگ کلاس اور الیکٹرانک سے متعلقہ کاروبار کرنے والوں کے لیے تباہ کن رہا ہے۔

اس نے کہا کہ “ یہ شعبہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اب اپنی کاروباری سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، اور سست روی سے ان کی بقا کو خطرہ لاحق ہو رہا ہے۔

اس نے مزید کہا کہ صورتحال اتنی سنگین ہو چکی ہے کہ بہت سے کاروبار اپنے کاموں کو منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں جہاں انٹرنیٹ کی سروس مستحکم ہیں۔

خیال رہے کہ [گزشتہ چند روز سے انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر][2] ہونے سے صارفین کو دشواری کا سامنا ہے، متعدد مرتبہ آڈیو میسجز تک ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہے۔ حکام موبائل کمپینز کے مطابق سوشل میڈیا سروسز میں خلل موبائل کمپینز کا مسئلہ نہیں جبکہ پی ٹی اے معاملے پر کسی بھی قسم کا موقف دینے سے گریزاں ہے۔

چند روز قبل ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ فائر وال کی آزمائش کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے، جس کی تصدیق اعلیٰ حکام نے بھی کی۔ قبل ازیں 26 جولائی کو ملک میں نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہوگئی ہے۔

”گریٹ فائر وال آف پاکستان“ کیا ہے؟

حکومت پاکستان نے [”گریٹ فائر وال آف پاکستان“][3] کے لئے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اوور دی ٹاپ سروسز کو ریگولیٹ کرنے کے لئے فریم ورک پر کام تیز کردیا ہے، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کو پی ٹی اے اور پیمرا کے ماتحت بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرلی ہے، او ٹی ٹی ریگولیٹری فریم ورک کو اتھارٹی سے منظوری کے بعد کابینہ سے منظور کرایا جائے گا۔

Pakistan Internet

Internet slow

slow internet in Pakistan

cyber slowdown

Internet down in Pakistan

Internet slow in Pakistan