Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی ناردرن بائی پاس پر ٹریلر اور گاڑی میں تصادم سے 2 بچے جاں بحق

افسوسناک حادثے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے
شائع 15 اگست 2024 08:38am

کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریلر اور گاڑی میں تصادم سے 2 بچے جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کراچی میں نادرن بائی پاس پر ٹول پلازہ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ٹریلر اور گاڑی میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ حادثے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق بچوں کی شناخت 8 سالہ غلام حسین اور ایک سالہ محمد قائم کے نام سے ہوئی ہے۔

لورالائی میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹرسائیکل پر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

شجاع آباد میں موٹر وے ایم 5 پر کار کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق

زخمی ہونے والوں میں 20سالہ فرمان علی، 24 سالہ زاہد حسین، 40 سالہ عدن خان، 04 سالہ غمشاد، 55 سالہ لیاقت علی، 13 سالہ راشد، 07 سالہ مہرالنسا دختر، 10 سالہ محمد فرحان، 18 سالہ ریشما، 10 سالہ فہد مصطفی، 25 سالہ جھنڈا، 55 سالہ حنیفہ ، 05 سالہ شہناز، 20 سالہ رابیل، 35 سالہ خدیجہ، 35 سالہ مہناز، 21 سالہ شازیہ، 05 سالہ انس، 02 سالہ راشد اور 07 سالہ زیشان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بننے والے ٹریلر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ڈرائیور اور ٹریلر کو گلشن معمار تھانے منتقل کردیا گیا،

karachi

traffic accident

Road Accident

Northern Bypass