Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو ایک ہفتے میں متعلقہ عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا
اپ ڈیٹ 13 اگست 2024 11:23pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کی ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 9 مئی سرگودھا کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، صنم جاوید اپنے وکیل احد کھوکھر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میانوالی میں مقدمہ ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے، متعلقہ عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں لہذا ہمیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔

جنرل فیض کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے، پی ٹی آئی سے کوئی سیاسی تعلق نہیں تھا، عمران خان

بعد ازاں عدالت نے صنم جاوید کی ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کیخلاف ایف آئی اے نے اپیل واپس لے لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ صنم جاوید ایک ہفتے میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کیے۔

ساتھ ہی عدالت نے صنم جاوید کو ایک ہفتے میں متعلقہ عدالت پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

یاد رہے کہ 10 اگست کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی 2023 سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید اور روبینہ جمیل کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔

عدالت کا صنم جاوید کو مکمل طور پر خاموشی اختیار کرنے کا حکم، گھر جانے کی اجازت

15 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف صنم جاوید کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی تھی۔

Islamabad High Court

justice miangul hassan aurangzeb

9 May

MAY 9 RIOTS

sanam javed

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

9 May Cases

9 may incident

MAY 9 CASES