Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل پر ایرانی حملوں کی دھمکیوں کے بعد امریکا کا بھرپور جوابی وار کا عندیہ

امریکا نے خطے میں عسکری طاقت میں اضافہ کردیا ہے، ترجمان جان کربی
اپ ڈیٹ 13 اگست 2024 12:16pm

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا نے گزشتہ ہفتے کے دوران مشرق وسطیٰ میں ایران اور اس کے حامیوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کی دھمکی کے بعد دفاع کے لیے پوری تیاری کر لی ہے۔

جان کربی نے کہا کہ امریکا نے خطے میں عسکری طاقت میں اضافہ کردیا ہے اور ایران اور لبنان میں حزب کی دھمکیوں کے بعد جو خدشات اسرائیل کو لاحق ہیں ہمیں بھی اسی طرح کے خدشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “ہم وہی خدشات اور توقعات رکھتے ہیں جو ہمارے اسرائیلی ہم منصبوں کو ایران اور لبنان کے حوالے سے ہیں، ہمیں اس کے لیے تیار رہنا ہوگا جو حملوں کا ایک اہم مجموعہ ہو سکتا ہے’۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ اسرائیل کو ایک اور حملے کے خلاف اپنا دفاع کرنا پڑے، جیسا کہ انہوں نے اپریل میں کیا تھا لیکن اگر ایسا ہوا تو ہم اپنے دفاع میں ان کی مدد کرتے رہیں گے۔

ایرانی حملے کا خدشہ، امریکا سمیت مختلف ممالک نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کر دیں

پینٹاگون نے اتوار کو کہا تھا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے گائیڈڈ میزائل آبدوز کو مشرق وسطیٰ اور ابراہم لنکن کیریئر اسٹرائیک گروپ کو خطے میں اپنی تعیناتی کو تیز کرنے کے لیے تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

لیکن ایک امریکی اہلکار نے غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ لنکن کیریئر اسٹرائیک گروپ اس وقت بحیرہ جنوبی چین کے قریب ہے اور ممکنہ طور پر اسے مشرق وسطیٰ تک پہنچنے میں ایک ہفتے سے زیادہ وقت لگے گا۔

امریکا نے حملے سے قبل مطلع کیے جانے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا

Iran

Irani Drones

united states of america

american