Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی غزہ میں حماس کے حملے میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوجی سارجنٹ عمر گنزبرگ کا تعلق پیراشوٹ بریگیڈ سے تھا، ترجمان اسرائیلی فوج
شائع 12 اگست 2024 12:47pm

جنوبی غزہ میں حماس کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی سارجنٹ عمر گنزبرگ کا تعلق پیراشوٹ بریگیڈ سے تھا۔

واضح رہے کہ اس سے جولائی میں حماس کے عسکری ونگ القسام غزہ کے علاقے شجاعیہ میں 10 اسرائیلی فوجی مار دیے تھے۔ القسام کے جنگجوؤں نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا جہاں ایک اسرائیلی فورس راکٹ لگائے بیٹھے تھے،القسام اس عمارت کی جانب بڑھے اور اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر دیا تھا۔

علاوہ ازیں بریگیڈز کے جنگجوؤں نے عمارت کے اندر جا کر دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

Israel

Israeli Forces

Attack on Palestinians