Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سمجھ نہیں آتی پی ٹی آئی کو جوڈیشل کمیشن کی ضرورت کیوں ہے؟ عظمیٰ بخاری

نو مئی کے پیچھے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 70 جلسے، دو لانگ مارچ اور زہریلی تقریر بطور ثبوت موجود ہیں، وزیراطلاعات
شائع 12 اگست 2024 12:37pm

وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی پی ٹی آئی کو جوڈیشل کمیشن کی ضرورت کیوں ہے؟ نو مئی واقعات سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ویڈیوزموجود ہیں، نو مئی کے پیچھے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 70 جلسے، دو لانگ مارچ اور زہریلی تقریر تھی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آن ریکارڈ کہاکہ یہ ہمارے لوگ ہیں، یہ پاکستان کا نظام تباہ کرکے ریلیف لینا چاہتے ہیں، مگرایسا نہیں ہوسکتا، پی ٹی وی کوآگ لگائی، ٹول پلازہ جلایا، فوجی مجسمےگرادیئے اور اب کہتےہیں معاف کردو۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کے رویے کا سامنا ہے، خواتین کوگھروں میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پرورچوئل پولیس اسٹیشن کاقیام کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پولیس اسٹیشن کےذریعے خواتین کی دادرسی کی جاتی ہے، مریم نوازکی خواتین کیلئےزیروٹالرنس ہے، بننےوالےکیسزکی حقیقت عدالتوں کےفیصلےمیں سامنےآجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ثانیہ زہرہ کیس میں خودکشی کےشواہد نہیں ملے، فرانزک لیب سے پیچیدہ کیسزکوسلجھانےمیں مددملتی ہے، تمام شواہدنےثابت کردیا یہ خودکشی کا واقعہ نہیں تھا۔

ان کا کہناتھا کہ فرانزک میں ثانیہ کی ساس اورشوہرکےخلاف ثبوت ملےہیں، شواہدسےپتاچلاکہ لڑکی کوقتل کرکےبعدمیں لٹکایاگیا۔

PMLN

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)