Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ تعلیم کا پشاور کے ڈبل شفٹ اسکولوں کے حوالے سے انکوائری کرانے کا فیصلہ

ضلعی ایحوکیشن آفیسر پشاور نے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
شائع 11 اگست 2024 02:04pm

محکمہ تعلیم پشاور نے ڈبل شفٹ اسکولوں کے حوالے سے تفصیلی انکوائری کا فیصلہ کرلیا، کمیٹی ڈبل شفٹ اسکولوں کی فیزیبلٹی، دونوں شفٹ کی کلاس وائز داخلوں کا ڈیٹا اکٹھا کرے گی۔

محکمہ تعلیم پشاور کی جانب سے ڈبل شفٹ اسکولوں کے حوالے سے تفصیلی انکوائری کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے لیے ضلعی ایحوکیشن آفیسر پشاور عرفان علی نے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

پرنسپل جی ٹی ایچ ایس ایس گلبہار اسکول پرویز مروت کمیٹی کے چیئرمین اور وائس پرنسل سٹی اسکول نمبر 2 ممریز خان کمیٹی کے ممبر مقرر کردیے گئے۔

محکمہ تعلیم پشاور کے مطابق کمیٹی ڈبل شفٹ سکولوں کی فیزیبلٹی، دونوں شفٹ کی کلاس وائز داخلوں کا ڈیٹا اکٹھا کرے گی جبکہ ڈبل شفٹ اسکولوں میں اساتذہ کا اندراج و اخراج کی بھی انکوائری کی جائے گی۔

کمیٹی عملے کی تنخواہ، ڈبل شفٹ اسکولوں کی بندش اور دونوں شفٹوں کے طلبہ کی انرولمنٹ چیک کرے گی جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے کمیٹی کو 7 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Schools

inquiry

double shift school

peshawar schools

peshawar education department